مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان اخبار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ گزشتہ سال پاکستان میں سڑک پر ہونے والے حادثات میں 36 ہزار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاکستانی موٹروے پولیس کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ (ایس ایس پی) کا کہنا تھا کہ اعداد شمار کے مطابق دنیا بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے ہر سال 12 لاکھ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ڈرائیورز اور موٹر سائیکل سواروں میں ٹریفک قوانین اور سڑکوں کی علامتوں کا شعور بیدار کر کے اموات کی اس تعداد میں بڑی حد کمی لائی جاسکتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ موٹروے پولیس نے ٹریفک قوانین کو نظر انداز کرنے والے افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا آغاز کردیا جس کے تحت ڈرائیوروں پر بھاری جرمانے عائد کر کے دورانِ سفر موبائل فونز، ہینڈز فری آلات اور ہیڈ فونز کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔
آپ کا تبصرہ